جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 544 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 544

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 544 حضور کی پگڑی کا پچھلا طرہ ہوا میں لہرا رہا ہے اور حضرت شاہ صاحب حضور کو لے کر روانہ ہو صبح بیداری میں فکر ہوئی کہ وفات شدہ افراد آ کر کسی کو لے جائیں تو تعبیر ساتھ جانے جاتے ہیں۔والے کی وفات ہوتی ہے۔☆۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 2 جون 2003ء) -i ۵۳ مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب۔استاد جامعہ احمد یہ ربوہ آج رمضان المبارک کی تین تاریخ ) بمطابق 19 نومبر 2001ء بروز سوموار ) ہے اور سحری کا وقت ہے چار بج کر چالیس منٹ پر خواب میں دیکھا کہ جیسے میں اور مرزا عبد الصمد صاحب کسی جگہ گئے ہیں اور وہاں ہم رکے ہیں کہ جیسے آغا خانیوں کے امام نے آنا ہے اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس کا استقبال وغیرہ کس طرح کرتے ہیں؟ کچھ دیر کے بعد وہ آتا ہے اور ہم اس کو دیکھنے کے لئے آگے ہوتے ہیں ایک دورو یہ راستہ بنا ہوا ہے اور وہ درمیان سے گزرتا ہے۔جب وہ گزر رہا ہے تو صد صاحب اور میں اس کو دیکھنے کے لئے مزید آگے ہوتے ہیں درمیانہ سا قد ہے اور چھوٹی چھوٹی داڑھی ہے سفید اور سیاہ۔اور عجیب بات ہے جب ہم ان کو دیکھنے کے لئے رکے ہیں تو اس نیت سے کہ آغا خانیوں کا امام آرہا ہے۔اور جب ہم دیکھنے لگتے ہیں تو خیال یہ ہے کہ یہ لاہوری جماعت کے امیر ہیں اور صد صاحب مجھے کہتے بھی یہ ہیں کہ یہ ان کے امیر ہیں اور ان کا نام عبد السلام عمر ہے، میں کہتا ہوں کہ عبدالوہاب عمر ہوگا کیونکہ میرے ذہن