جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 543 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 543

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 543 نظارت علیاء کا دفتر ہے۔جب صدر، صدر انجمن کے دفتر کے قریب آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ اس دفتر کو نئے سرے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔اور کچھ افراد بھی کھڑے ہیں جن میں سید محمود احمد صاحب نمایاں ہیں۔خاکسار پوچھتا ہے کہ یہاں کیا تعمیر ہورہا ہے؟ تو جواب ملتا ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کا نیا دفتر تعمیر ہورہا ہے۔تو خواب میں ہی خیال آتا ہے کہ میاں صاحب تو ناظر اعلیٰ ہیں اس سے اوپر تو خلیفہ وقت کا ہی مقام ہے۔اسی خیال کے پیش نظر خاکسار برآمدے سے اندر کمرے میں نظر ڈالتا ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک بڑا ہال ہے سامنے اونچا سٹیج ہے۔جس طرح ایک حج کا کمرہ ہو اور سامنے حج کی کرسی ہے اور ہال میں سیمنٹ کی ہی کرسیاں سرخ اور زرد رنگ کی نصب کی جارہی ہیں اور ہال کی تعمیر ابھی نصف مکمل ہوئی ہے اور خواب ختم ہو جاتی ہے۔اس خواب کے بعد نمایاں طور پر یہ خیال دل میں پیوست ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ حضرت میاں صاحب کو ہی خلافت کے مقام پر فائز فرمائے گا۔لیکن اس وقت اس بات کا اظہار بہت مشکل تھا۔کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں کس طرح آئندہ آنے والے کا ذکر کیا جائے۔البتہ یہ خواب خاکسار نے ڈائری میں نوٹ کر لی اور اپنی اہلیہ کو سنا دی اور ایک اور فرد مکرم مبارک طاہر صاحب سیکرٹری مجلس نصرت جہاں ربوہ کو سنائی۔تا کہ اگر خواب پوری ہو تو وہ بھی گواہ رہیں۔دوسری خواب اکتوبر 2002ء کو دیکھی۔ii۔دیکھتا ہوں کہ حضرت ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب نانا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) اور حضرت آصفہ بیگم صاحبہ ایک گاڑی میں یعنی Toyota ویگن میں آئے ہیں۔وہ جگہ بہت اقصی قادیان کا مشن معلوم ہوتی ہے۔حضرت شاہ صاحب اترتے ہیں اور حضرت خلیفة أسبح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو بلاتے ہیں۔اور حضور بیت اقصیٰ کے اندر گویا مصروف ہیں۔اور حضرت بیگم صاحبہ گاڑی کے اندر تشریف فرما ہیں۔اور پھر حضور تیز تیز چلتے ہوئے آتے ہیں اور