جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 525
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 525 ملاقات کے دوران پردے کے پیچھے تشریف فرما ہیں۔سفید پر دے ہیں۔پردے کے پیچھے سے آواز آتی ہے۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔میں سوچتی ہوں یہ تو نو جوان خلیفہ کی آواز ہے۔میں تھوڑا سا پردہ ہٹا کے دیکھتی ہوں اور کہتی ہوں کہ یہ تو ہمارے حضور نہیں۔ہمارے حضور تو بوڑھے تھے۔میں اس وقت یہ مجھی کہ حضور صحت مند ہو جائیں گے لیکن اب پتا چلا ہے کہ یہ خواب حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے بارے میں تھی۔( تاریخ تحریر 06 مئی 2003ء) ۳۶۔مکرم عبدالمناف صاحب ولد محمد اسماعیل سید والا ضلع شیخوپورہ حضرت خلیلة اصبح الرابع (رحمہ اللہ ) جب پیار تھے تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک چارپائی پر لیٹا ہوا ہوں۔سورج گرہن لگ گیا ہے۔اور آہستہ آہستہ سارا سورج تاریک ہو گیا ہے اس کے بعد اتنی تیز ہوا چلی کہ سفیدہ نما درخت زمین سے لگ گئے اور مکئی کی چھوٹی چھوٹی فصل بھی زمین کے ساتھ لگ گئی۔میں ڈر گیا کہ اب کیا بنے گا۔اس کے بعد ہوا رک گئی اور لمبے لمبے درخت اور مکئی کی فصل بھی سیدھی ہو گئی۔تاریخ تحریر 31 جولائی 2004ء)