جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 493
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 493 اپنی رو یا سب گھر والوں کو بتائی اور ہم سب وہیں فوراً شکر کے جذبات سے معمور آنکھوں میں آنسوؤں کی بہتی لڑی کے ساتھ سجدہ ریز ہو گئے۔( تاریخ تحریر 16 رنومبر 2005ء) و۔مکرم خالد احمد زفر صاحب دارالصدر شمالی۔ربوہ شاید 1992ء کے لگ بھگ خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں۔اچانک ان کا چہرہ محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے چہرہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔لیکن محترم صاحبزادہ کا چہرہ بالکل نو جوان چہرہ ہے۔حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی خلافت کی شکل میں یہ خواب پورا ہو گیا۔الحمد للہ تاریخ تحریر 21 جون 2003ء) ☆۔۔۔۔۔مکرمہ مقصودہ بیگم صاحبہ۔فیروز والا ضلع شیخو پوره عاجزہ نے گیارہ برس قبل خواب میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے دیکھا تھا۔آپ کے ساتھ ایک بزرگ بھی تھے۔میں نے تین بار پوچھا کہ