جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 486 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 486

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 486 عرض کی کہ آپ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ رہے ہیں ہمیں کوئی واقعہ سنا ئیں تو آپ نے بیان فرمایا کہ ایک دفعہ ہم بیت مبارک قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ بیٹھے تھے کہ سامنے سے حضرت مرزا شریف احمد صاحب کو آتے دیکھا جو ان دنوں بچے تھے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ دیکھو بادشاہ آ رہا ہے تو مولا نا صاحب کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کی کہ وہ تو مرزا شریف احمد ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ بادشاہ ہوگا اگر یہ نہ ہوا تو اس کا بیٹا ہوگا اور وہ نہ ہوا تو اس کا پوتا ضرور بادشاہ ہوگا۔تاریخ تحریر 30 اگست 2003ء) مکرم را نا فاروق احمد صاحب۔مربی سلسلہ نظارت دعوت الی اللہ ربوہ خلافت رابعہ کے انتخاب کے معابعد جب حضرت خلیفہ اصبح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبات میں بعض احباب جماعت کو ملنے والی بشارات کا ذکر فرمایا تو دل میں ایک تمنا پیدا ہوئی کہ خدایا میں نے بھی تیرے دین کے لئے زندگی وقف کی ہے تیرے قائم کردہ نظام کے ساتھ وفا کا عہد باندھا ہے عقیدہ تو اس نظام میں شامل ہوں مگر تو کوئی رحمت مجھے بھی تو عطا فرما۔تو ایک رات خواب میں دیکھا کہ گویا میں ابھی جامعہ کا طالب علم ہوں اور ناصر ہوٹل میں رہتا ہوں کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) تشریف لائے ہیں مصافحہ کر کے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور اسی طرح مجھے ساتھ لے کر چلے یہاں تک کہ بیت اقصیٰ تک لے گئے پھر دیکھا کہ ایک جگہ آٹھ دس افراد مختلف عمروں کے انتہائی روشن چہروں کے ساتھ کھڑے ہیں