جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 481
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 481 حضرت خلیفہ المسح الرابع کی طرف سے حضور کے پرائیویٹ سیکرٹری مولا نامنیر احمد جاوید کے قلم سے یہ جواب موصول ہوا کہ فرمایا ! یہ خط بہت اہم ہے اور اس کو سنبھال کر رکھیں اپنے پاس بھی نقل رکھیں اور مجھے بھی بھجوائیں جماعتی ریکارڈ میں بھی نقل رکھوانی چاہئے۔" منیر احمد جاوید 05-08-98 یہ جواب موصول ہونے کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے درج ذیل الفاظ رقم فرما کر شعبہ تاریخ احمدیت کو ارسال فرما دیا۔مکرم و محترم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد حسب ارشاد حضرت صاحبزادہ مرزا امنصور احمد صاحب کے خط کی نقل آپ کو بھجوا رہا ہوں" مرزا مسر وراحمد 09-08-98 عکس نقل کا مکمل متن ذیل میں زیب قرطاس کرتا ہوں۔RABWAH 15-12-96 بسم اللہ الرحمن الرحیم پیارے سیدی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بہت مدت کے بعد حضور کی خدمت میں حاضر ہورہا ہوں۔آج کل کرتے ہوئے سال ہی تو گذر گیا۔دعا کی درخواست ہے۔آج کل آٹھویں ترمیم پر پھر شور اٹھا ہوا ہے۔دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔