جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 466
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے _^ و۔- 1 + ۱۲۔انی مَعَكَ یا مسرور اے مسرور میں تیرے ساتھ ہوں ( تذکرہ ص630) 466 میں تیرے ساتھ اور تیرے تمام پیاروں کے ساتھ ہوں (حضرت مرزا شریف احمد کے متعلق کہا گیا ) اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔( تذکرہ ص 406) عَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَى خَلَافِ التَّوَقُعِ اس کو خدا تعالیٰ امید سے بڑھ کر عمر دے گا ( تذکرہ ص 96) أَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَىٰ خَلَافِ التَّوَقُعِ اس کو یعنی شریف کو خدا تعالیٰ امید سے بڑھ کر امیر کرے گا ( تذکرہ ص609) جنوری 1907ء کا الہام۔شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ "وہ بادشاہ آیا " دوسرے نے کہا ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔فرمایا قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو رڈ کرے۔( تذکرہ ص 584)