جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 465 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 465

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے الہامات سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام 465 21 اپریل 1903ء کا الہام جس میں ایک تقدیر مبرم کے ظہور کا ذکر ہے۔اور کہا گیا ہے یہ اب تقدیر مبرم ہے اس میں اب تبدیلی نہیں ہوگی۔اس میں ایک وجود کے اپنا عہد پوری شان سے نبھا کر آسمان پر متمکن ہونے کا ذکر ہے۔جس کا اشارہ "تمكن في السَّماء " میں ہے اس میں سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کے نیک اور بابرکت انجام کی طرف اشارہ ہے۔۲۔۴۔۔إِنَّ اللَّهَ مَعَ عِبَادِهِ يُوَاسِيُكَ خدا اپنے بندوں کے ساتھ ہے وہ تیری غم خواری کرے گا۔( تذکر پس 376) إِنِّي مَعَ الرسول أَقُوم میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا ( تذکرہ ص 381) انى مع الرسول محيط ( تذكر ص 381) میں اپنے رسول کے ساتھ ہو کر محیط ہوں گا۔انى مع الرسول اجيب میں اپنے رسول کے ساتھ ہو کر جواب دوں گا ( تذکرہ ص 387) انی معک و مَعَ اَهْلِكَ میں تیرے ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں ( تذکرہ ص 393) انی مَعَكَ وَمَعَ اَهْلِكَ اَحْمِلُ اَوْزَارَک میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں میں تیرے بوجھ اٹھاؤں گا۔( تذکره ص630)