جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 451 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 451

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 451 " دیکھو! میرے بعد جو خلیفہ ہوگا وہ حافظ قرآن نہیں ہوگا لیکن اس کے پاس علم حافظ قرآن والے آدمی جتنا ہو گا۔" اتنا سننے کے فوراً بعد میری آنکھ کھل گئی۔جب میری آنکھ کھلی۔فجر کی آذان ہو رہی تھی۔تاریخ تحریر 26 جون 1982ء) ۱۳۰ مکرم مبارک احمد شریف صاحب میڈیکل سٹوڈنٹ دار الصدر جنوبی ربوہ خلافت رابعہ کے انتخاب کے وقت خاکسار نے ایک نظارہ دیکھا کہ بیت مبارک کا محراب ہے۔جس میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ڈائس پر تشریف فرما ہیں ان کے او پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) اور ان کے اوپر سر کی طرف حضرت خلیفہ اسیح الثانی نوراللہ مرقد و کھڑے ہیں اور ایک نور جو کہ سفید روشنی کی ایک لکیر ہے آسمان سے نازل ہوا ہے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ پر پڑتا ہوا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) اور پھر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب پر پڑ رہا ہے چنانچہ اگلے دن حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احم کا اعلان بطور خلیفہ مسیح الرابع ہوا تو دل کو ایک تسلی ہوئی اور آگے بڑھتے بڑھتے بیعت کی اور پھر زندگی میں یہ نور بڑھتا ہوا ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔الحمدللہ