جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 426 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 426

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے مکرم شیخ خلیل احمد ناصر صاحب بد و ملی ضلع سیالکوٹ 426 یکم اور 2 / جون 1982ء کی درمیانی رات میں نے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا خواب میں دیدار کیا اور دیکھا آپ ربوہ ہی میں کسی اونچی منزل پر دفتر میں مرکزی کام بڑے پیار سے اور دل لگی سے کر رہے ہیں۔اور وہاں پر ہی مجھے آپ کا چہرہ مبارک جو چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا تھا۔دیکھنا نصیب ہوا۔الحمد للہ۔خواب بہت لمبی تھی مگر بہت مختصر لکھ دی ہے اور اس خواب سے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو بھی تحریر مطلع کر دیا تھا۔تاریخ تحریر 02 / جون 1982ء) ۹۹ مکرم مقبول حسین ضیاء صاحب مربی سلسلہ گلگت۔2 اور 13 جون 1982ء کو حضرت خلیفہ مسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کی بیماری کی ڈاکٹری رپورٹ ضمیمہ الفضل سے پڑھ کر بڑی پریشانی ہوئی دن رات دعاؤں میں گزارا۔منگل کے دن جب خاکسار نیند سے بیدار ہوا تو میرا پورا ذہن طاہر، طاہر سے گونج رہا تھا۔سارا دن ایسی ہی کیفیت رہی پانچ بجے دو واقفین عارضی اور ایک خاکسار حضور کے لئے صدقہ کی تحریک کی غرض سے نکلے مغرب کی نماز مکرم میجر منور احمد صاحب کے مکان پر ادا کی اور اس کے بعد حضور کی صحت کے لئے صدقہ کی تحریک کی اور ساتھ ہی میں نے کہا ڈاکٹری رپورٹ تسلی بخش نہیں۔میجر صاحب نے فرمایا آج ہی ٹیلیفون پر اطلاع ملی ہے کہ حضور کی صحت قدرے بہتر ہے۔میں