جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 39
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 39 انہوں نے دوبارہ حملہ کرنا چاہا۔لیکن مردے موت کے بعد کس طرح زندہ ہو سکتے ہیں لرزتے ہوئے واپس چلے گئے اگر ان کے لئے حیاء میں سے کچھ بھی حصہ ہوتا تو وہ دوبارہ حملہ نہ کرتے۔۔۔فاضل نبیل موصوف میرے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ان دوستوں میں سے ہیں جنہوں نے میری بیعت کی ہے اور عقیدت کو میرے ساتھ خالص کر دیا ہے اور جنہوں نے اس بات پر عہد بیعت باندھا کہ وہ خدا تعالیٰ پر کسی کو مقدم نہ کریں گے میں نے آپ کو ان لوگوں میں سے پایا ہے جو اپنے عہدوں کی محافظت کرتے اور رب العالمین سے ڈرتے ہیں اور وہ اس پر شر رزمانہ میں اس مَاءُ الْمَعِین کی طرح ہیں جو آسمان سے نازل ہوتا ہے۔جس طرح ان کے دل میں قرآن کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ایسی محبت میں اور کسی کے دل میں نہیں دیکھتا۔آپ قرآن کے عاشق ہیں۔اور آپ کے چہرہ پر آیات مبین کی محبت ٹپکتی ہے۔آپ کے دل میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نور ڈالے جاتے ہیں پس آپ ان نوروں کے ساتھ قرآن شریف کے وہ دقائق دکھاتے ہیں جو نہایت بعیدہ پوشیدہ ہوتے ہیں۔آپ کی اکثر خوبیوں پر مجھے رشک آتا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کی عطا ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور وہ خَيْرُ الرَّازِقِینُ ہے۔خدائے تعالیٰ نے آپ کو ان لوگوں میں سے بنایا ہے جو قوت و بصارت والے ہیں آپ کے کلام میں وہ حلاوت و طلاقت ودیعت کی گئی ہے جو دوسری کتابوں میں نہیں پائی جاتی اور آپ کی فطرت کے لئے خدا تعالیٰ کے کلام سے پوری پوری مناسبت ہے۔خدا تعالیٰ کے کلام میں بے شمار خزانے ہیں۔جو اس بزرگ جوان کے لئے ودیعت رکھئے گئے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اس کے لئے کوئی اس کے رزقوں میں ردو قدح کرنے والا نہیں۔کیونکہ اس کے بندوں میں سے بعض وہ مرد ہیں جن کو تھوڑی سی نمی دی گئی ہے اور دوسرے کئی آدمی ہیں جن کو بہت سا پانی دیا گیا ہے اور وہ اس کے ساتھ حجت بازی کرنے والے ہیں۔۔۔۔آپ بڑے بڑے میدانوں کے شہسوار ہیں ان کے لئے یہ قول صادق آتا ہے۔لِكُلِّ عِلْمٍ رَجَالٌ وَلِكُلِّ مَيْدَانِ أَبْطَالُ اور نیز ی بھی