جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 40 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 40

خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 40 صادق آتا ہے۔ان في الزاوايا جنايا وفي الرجال بقایا۔خدا تعالیٰ آپ کو عافیت دے اور آپ کی عمر کو اپنی رضا مندی اور اطاعت میں لمبا کرے۔اور مقبولین میں سے بنائے۔میں دیکھتا ہوں کہ آپ کے لبوں پر حکمت بہتی ہے او آسمان کے نور آپ کے پاس نازل ہوتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ مہمانوں کی طرح آپ پر نزول انوار متواتر ہورہا ہے۔جب کبھی آپ کتاب اللہ کی تاویل کی طرف توجہ کرتے ہیں۔تو اسرار کے قلعے کھول دیتے لطائف کے چشمے بہا دیتے عجیب وغریب پوشیدہ معارف ظاہر کرتے دقائق کے ذرات کی تدقیق کرتے اور حقائق کی انتہا تک پہنچ کر کھلا کھلا نور لاتے ہیں۔۔۔۔۔علماء علوم روحانیہ کی دولت اور اسرار رحمانیہ کے جواہرات سے بے گوشت ہڈی کی طرح خالی رہ گئے۔پس یہ جوان کھڑا ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں پر اس طرح ٹوٹ پڑا جیسے شیاطین پر شہاب گرتے ہیں سو وہ علماء میں آنکھ کی پتیلی کی طرح ہے۔اور آسمان حکمت میں روشن آفتاب کی طرح ہے وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔وہ اس سطحی راؤں سے خوش نہیں ہوتا جن کا منبت اونچی زمین ہے نہ نیچی زمین۔بلکہ اس کا فہم ان دقیق الماخذ مخفی اسرار کی طرف پہنچتا ہے جو گہری زمین میں ہوتے ہیں۔فَلِلَّهِ دَرُّهُ وَعَلَى اللَّهِ أَجْرُهُ - اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف کھوئی دولت کو واپس کر دیا ہے اور وہ ان لوگوں میں سے ہے جو توفیق دیئے جاتے ہیں اور سب حمد اس اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے مجھے یہ دوست ایسے وقت میں بخشا جب کہ اس کی ضرورت تھی۔سو میں اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہوں کہ اس کی عمر وصحت وثروت میں برکت دے اور مجھے ایسے اوقات عطا کرے جن میں وہ دعائیں قبول ہوں جو اس کے اور اس کے خاندان کے لئے کروں اور میری فراست گواہی دیتی ہے کہ یہ استجابت ایک محقق امر ہے نہ ظنی اور میں ہر روز امیدواروں میں سے ہوں خدا کی قسم میں اس کے کلام میں ایک نئی شان دیکھتا ہوں۔اور قرآن شریف کے اسرار کھولنے میں اور اس کے کلام اور مفہوم کے سمجھنے میں