جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 403
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے دوبارہ حضور ہی منتخب ہو گئے ہیں 403 iii۔خواب میں عاجز کو پلاسٹک کا ایک ڈبی والا کپڑا دکھایا گیا۔جس پر سنہری حروف میں لکھا ہوا پہلا نام حضرت خلیفہ امسیح الاول (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا تھا۔دوسرا نام سنہری حروف میں حضرت مصلح موعود نوراللہ مرقدہ کا لکھا ہوا اور تیسر ا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) اور چوتھا سنہری حروف میں لکھا ہوا نام حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا تھا۔پانچواں نمبر جب عاجز نے دیکھنا چاہا تو دکھانے والے نے اس پر ہاتھ رکھ لیا اور کہا کہ بس آگے نہیں دکھایا جاسکتا۔( تاریخ تحریر 22 جون 1982ء) ۷۹ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب معلم جماعت احمد یه چک ۹۸ شمالی سرگودھا 17/18 مئی 1982ء کی رات اڑھائی بجے خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) سے ملاقات ہورہی ہے خاکسار بھی احباب جماعت کے ساتھ ملاقات کے لئے حاضر ہوتا ہے لیکن جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ حضور موجود نہیں ہیں ایک دوست سے پوچھا کہ حضور کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ حضور تشریف لے گئے ہیں اور میاں طاہر احمد صاحب تشریف لے آئے ہیں۔☆۔۔۔۔۔۔۔