جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 402 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 402

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 402 ۷۷۔مکرم محمد شریف صاحب ساکن کھر پا ضلع سیالکوٹ خلافت رابعہ کے انتخاب سے تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے خاکسار نے خواب میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب سے ملاقات کی اور دوران گفتگو حضرت صاحبزادہ صاحب کو حضور حضور کہہ کر بات کرتا رہا۔آنکھ کھلتے ہی سوچا کہ کیا بات ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہی میرے دل میں ڈالا کہ آئندہ ہمارے خلیفہ حضرت میاں صاحب ہوں گے لیکن خاکسار نے اس روز تک کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کا وصال ہوا کسی کو یہ خواب نہیں بتائی۔( تاریخ تحریر 04 جولائی 1982ء) -i ۷۸ مکرم خالد مسعود شیخ صاحب پیپلز کالونی فیصل آباد تین خواہیں دیکھی تھیں۔جن کے گواہ مولوی محمد دین صاحب مربی سلسلہ فیصل آباد مکرم شریف احمد صاحب بھٹی۔ربوہ اور چند ایک اور اصحاب بھی ہیں۔وہ خوا ہیں یہ ہیں۔خواب میں دیکھا کہ سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کا وصال ہو چکا ہے اور جو خلیفہ منتخب ہوئے ہیں۔وہ بالکل نوجوان ہیں۔انہوں نے کالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔رنگ بھی قدرے سانولا ہے۔وہ بہت رو رہے ہیں۔اور جماعت بھی ان کے ساتھ بہت رو رہی ہے۔-ii خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیلہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کا وصال ہو گیا ہے لیکن