جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 401
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ے۔مکرم محمد نواز صاحب ولد عبدالکریم لنگاہ اور جماں ضلع سرگودھا 401 آج سے دو ماہ قبل خواب میں دیکھا کہ میں بے حد رورہا ہوں۔لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا ہوا۔میں کہتا ہوں کہ میرا والد فوت ہو گیا ہے۔میں جس طرف دیکھتا ہوں آدمی ہی آدمی نظر آتے ہیں اور بہت سی کاریں کھڑی ہیں میں نے ایک آدمی سے پوچھا کہ یہ لوگ کیوں آئے ہیں۔وہ کہنے لگا کہ آپ کا والد فوت ہو گیا ہے۔میں نے اس کو کہا کہ یہ لوگ نہ میرے والد کے دوست ہیں اور نہ میرے۔وہ مجھے کہنے لگا کہ یہ آپ کا والد ہی نہیں تھا بلکہ پورے پاکستان کا والد ہے۔اور میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے گاؤں کے جنوب کی طرف دو پہاڑ ہیں جن کے درمیان میرے والد کی قبر کھودی جارہی ہے وہ قبر کھودنے والے اتنے تیز ہیں کہ میں نے سمجھا یہ ہاتھ سے مٹی ادھر ادھر پھینک رہے ہیں میں نے ایک آدمی سے پوچھا کہ میرا والد فوت ہو گیا ہے اور اب مجھے کون سنبھالے گا۔وہ کہنے لگا میاں طاہر احمد۔میں نے پوچھا کہ میاں طاہر احمد کون ہیں وہ کہنے لگا۔خلیفہ ثالث میاں ناصر احمد کے بھائی ہیں۔میں خوشی سے اتنا اچھلا اور خوش ہوا کہ میں بلند آواز سے نعرے لگا تارہا۔اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔یہ سب نقشہ میرے سامنے تھا میں باہر گیا کہ اپنا والد تو دیکھوں میں نے دیکھا کہ میرا والد بالکل تندرست ہے تو یک دم میرے دل میں خیال آیا کہ یہ جو فوت ہوئے ہیں یہ میاں ناصر احمد ہیں۔اور جو ہمیں سنبھالیں گے وہ میاں طاہر احمد ہیں۔یہ خواب میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کو بھی لکھی تھی۔تاریخ تحریر 29 جون 1982ء)