جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 393 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 393

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے مرزا طاہر احمد صاحب کے خلیفہ امسح الرابع ہونے پر سمجھ آئی کہ حضوری برحق خلیفہ ہیں۔☆۔۔۔۔۔۔393 ۶۶۔مکرمہ طلعت لیق صاحبہ ہالینڈ میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتی ہوں کہ میں نے حضرت خلیفہ امسح الثالث (رحمہ اللہ) کی وفات سے 4 ماہ قبل خواب میں دیکھا کہ حضور وفات پاگئے ہیں۔اور حضرت میاں طاہر احمد صاحب ہمارے نئے خلیفہ بنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 23 /اگست 1982ء) -i -۶۷ مکرمه بشری سعید صاحبہ دار الرحمت غربی ربوہ خلافت رابعہ کے بارے میں ایک خواب دیکھا ہے۔خواب میں میرا پھوپھی زاد بھائی جن کا نام محی الدین راجیکی ہے ملے ہیں۔اور بتاتے ہیں کہ دادا جان مولا نا غلام رسول را جیکی مجھے پیرکوٹ کی قبرستان میں ملے ہیں( پیر کوٹ ہمارے گاؤں کا نام ہے۔جو تحصیل حافظ آباد میں ہے ) اور خلافت رابعہ کے متعلق بہت سی بشارتیں دی ہیں جن میں سے مجھے صرف یہ فقرہ یاد ہے۔کہ خلافت رابعہ میں تمام درخت پھل دینے لگیں گے۔