جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 388 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 388

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے لکھا تھا۔388 iii۔کچھ عرصہ بعد ( تاریخ یا نہیں) میں متوقع خلیفہ المسح الرابع کے متعلق سوچ رہا تھا۔تو حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا نام ذہن میں آیا اور یہ الفاظ دل میں آئے۔"اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ" iv۔ایک خواب میں دیکھا کہ بے شمار فوجی اور پولیس والے دارالضیافت کے سامنے سے لے کر بیت مبارک کے بیرونی گیٹ والے حصہ میں کھڑے ہیں۔کچھ گیٹ پر پہرہ بھی دے رہے ہیں۔اچانک گیٹ کے سامنے والے حصہ میں کچھ شور سا محسوس ہوتا ہے اور اردگر دلوگ اکھٹے ہوتے ہیں اور نظر آتا ہے کہ فوجی اور پولیس والے مل کر ایک آواز کو دبارہے ہیں۔کمزورسی آواز کسی عورت کے رونے کی آتی ہے۔لیکن وہ سب پورے زور سے اسے دبا رہے ہیں اور مار بھی رہے تھے۔پھر آنکھ کھل گئی۔ابھی ربوہ سے واپسی پر اس کی تعبیر ذہن میں آئی ہے کہ وہ فوج خدا تعالیٰ کے فرشتے تھے جنہوں نے متوقع فتنہ کی آواز کو دبا دیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔تاریخ تحریر 28 جون 1982ء) ۲۰ مکرمه ثمینہ پروین صاحبہ اہلیہ عبدالغنی صاحب دار العلوم شرقی ربوہ یہ خواب مجھے جلسہ سالانہ 1981ء کے بعد جنوری کی کسی تاریخ کو آئی ہے۔تاریخ یاد نہیں لیکن جب حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ رابع منتخب ہوئے تو وہ خواب حقیقت بن کر آنکھوں کے سامنے آگئی ویسے پہلے میں نے یہ خواب امی کو سنا دی تھی اس لئے وہ