جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 371 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 371

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 371 آپ ہیں۔آپ کے کمرے کا پہرہ جامعہ کے طلباء دے رہے ہیں اور ایک جم غفیر آپ کی ملاقات کے لئے آیا ہوا ہے۔ملاقاتوں کے بعد آپ باہر آتے ہیں۔تو بہت سارے لوگ آپ کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔راستے میں بعض گھروں سے پرانے کپڑوں کے لٹکے ہوئے ٹکڑے آپ اتارتے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب میں نے یہ رویا 11 جون 1980ء کو حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو لکھ بھیجا۔آپ نے 21 جون 80ء کو اپنے مراسلہ پر فٹ نوٹ میں تحریر فرمایا۔" آپ کی خواب بہت معنی خیز ہے۔ممکن ہے حضور کے ارشادات کی تعمیل میں اللہ تعالیٰ کسی خاص خدمت کا موقع عطا فرمائے۔آپ بھی دعا میں یا در کھتے رہیں۔" ( تاریخ تحریر 19 جون 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۴۶ مکرم شیخ نثار احمد صاحب سمن آبا دلاہور تقریب 2 سال قبل خاکسار نے خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے اور اس میں لوگوں کا بہت بڑا ہجوم ہے۔میں یہ دیکھنے کے لئے کہ اتنے لوگ یہاں کھڑے کیا کر رہے ہیں ہجوم کو چیرتا ہوا آگے بڑھتا ہوں حتی کہ سب سے آگے آجا تا ہوں۔وہاں میں نے یہ نظارہ دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کھڑے ہیں۔اور بہت جلالی انداز میں ہجوم سے خطاب فرمارہے ہیں۔میں خواب میں ہی یہ سمجھتا ہوں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب لیڈر ہیں اور