جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 365
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۳۶۔مکرم سلطان احمد مبشر صاحب ابن مولا نا دوست محمد شاہد صاحب ربوہ 365 خاکسار نے مارچ1979ء میں ( جب کہ خاکسار کی عمر 16 برس تھی ) خواب میں دیکھا کہ ایک محل ہے پرانے طریق کے مطابق ایک چو بدار اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے عصا کو بار بارز مین پر مارتے ہوئے اعلان کرتا ہے۔ہوشیار خبر دار، خبردار ہوشیار۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع تشریف لا رہے ہیں۔اور میں کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب تشریف لا رہے ہوتے ہیں۔۳۷ مکرم ملک عابد انور صاحب لونیاں منڈی لاہور کینٹ آج رات 25 مئی 1979 ء کے کسی حصے میں خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں اور زور زور سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب امام جماعت مقرر ہوئے ہیں خواب میں خاکسار نے اپنے آپ کو لاہور چھاؤنی کے ایک Girls College کے سامنے درختوں کے سائے میں دیکھا اور جب 10 جون 1982 ء کو خلافت کا اعلان ہوا تو خاکسار جامعہ نصرت کے سامنے ایک درخت کے نیچے کھڑا تھا۔تاریخ تحریر 18 جون 1982ء)