جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 354 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 354

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے -i ii۔۲۷ مکرم ملک لطیف احمد سرور صاحب ناظم انصار اللہ ضلع شیخو پوره 354 مورخہ 22 اور 23 اپریل 1976ء بروز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات علی الصبح خواب میں دیکھا کہ ہم احمدی احباب بیت احمد یہ میں ہیں اور کچھ مہمانوں کا انتظار ہے۔اسی اثناء میں دیکھا کہ جن مہمانوں کا انتظار ہے وہ حضرت میاں طاہر احمد صاحب ہیں اُن کے آگے موٹر سائیکل سواروں کا ایک دستہ ہے اُس کے پیچھے سات سفید Toyota کاریں ہیں۔اُن کی شہر میں اچانک آمد ہے۔جس سے میں محسوس کرتا ہوں کہ حکومت اس استقبال سے حیران ہوگی۔مورخہ 23 اگست 1977 ء بروز منگل (ماہ رمضان ) رات سحری سے پہلے خواب میں دیکھا جیسا کہ جلسہ ہوا ہے اُس جلسہ میں تقریر سننے کے بعد لوگ واپس اپنے اپنے گھروں کو جاتے ہیں۔لیکن میں اور مکرم صوفی محمد الحق صاحب مربی سلسلہ قصر خلافت کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہیں۔لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔میں مکرم صوفی الحق صاحب کو کہتا ہوں کہ اس وقت حضرت میاں طاہر احمد صاحب کے پاس جانا مناسب نہیں۔اور وہ ہماری وجہ سے پریشان ہوں گے۔یہ باتیں کرتے ہوئے ہم سیڑھیوں کے اوپر پہنچ جاتے ہیں۔تو او پر حضرت میاں طاہر احمد صاحب ایک چار پائی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کچھ تحریر لکھ رہے ہیں۔حضرت میاں طاہر احمد صاحب نے مجھے اپنے بائیں ہاتھ چار پائی پر بٹھایا۔حضرت میاں طاہر احمد صاحب کے سامنے حضرت خلیفة امسیح الثانی نور اللہ مرقدہ چار پائی پر تشریف فرما ہیں اور وہ بھی حضرت میاں طاہر احمد صاحب کی تقریر کے نوٹس تیار کر رہے ہیں بعد میں حضرت میاں صاحب کو سمجھا کر وہ نوٹس دے دیتے ہیں۔وہاں چار پائی پر ایک کتاب پڑی ہوئی ہے میں اُس کو دیکھ کر سمجھتا ہوں کہ حضرت میاں صاحب اپنی تقریر کی تیاری میں اس کتاب سے مدد حاصل کرتے ہیں۔اسی اثناء میں حضرت میاں طاہر احمد صاحب میری طرف متوجہ ہوتے ہیں اور مجھے