جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 333 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 333

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 333 کے سائے کئے رکھے گا۔پس وہ مخلصین جو اس آواز کو سن رہے ہیں اور وہ سب احمدی جو اس آواز کو نہیں سن رہے سب کو ( اللہ تعالیٰ کی طرف سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ کاتحفہ) پہنچے۔مجھے کامل یقین ہے کہ یہ سلام ان احمد یوں کو بھی پہنچے گا جو ا بھی پیدا نہیں ہوئے ، ان احمدیوں کو بھی پہنچے گا جو ابھی احمدی نہیں ہوئے۔ان قوموں کو بھی پہنچے گا جن تک ابھی احمدیت کا پیغام نہیں پہنچا۔آئندہ سو سال میں احمدیت نے جو ترقی کرتی ہے ہم ابھی اس کا تصور بھی نہیں باندھ سکتے۔لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ دنیا میں جہاں بھی احمدیت پھیلے گی ان سب کو اس سلام کا تحفہ ہمیشہ ہمیش پہنچتارہے گا مجھے کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو خدا تعالیٰ تقوی کی نئی لہر اس صدی کے لئے بھی جاری کرے گا اور رحمتوں کے نئے پیغام آئندہ صدی کے لئے خود پیش فرمائے گا۔(الفضل 4 را پریل 1989ء)