جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 307
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 307 زائد مجھ سے نظارہ سنا۔اور بار بار سوالات بیچ میں کرتے رہے۔پھر فرمایا کسی سے خواب بیان نہیں کرنی۔خلافت ثالثہ کا انتخاب ہوا تو پھر یہ نظارہ لکھ کر بھجوا دیا حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کے ذریعے پیغام ملا کہ حضور فرماتے ہیں کہ خواب آگے بیان نہیں کرنی۔خاکسار نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو خواب میں پگڑی باندھے دیکھا تھا۔اس بناء پر کبھی کبھی کہا کرتا تھا کہ حضور پگڑی باندھا کریں حضور فرمایا کرتے۔میں پگڑی کے لوازمات پورے نہیں کر سکتا اس لئے پگڑی نہیں پہنتا۔" تاریخ تحریر 05 / جولائی 1982ء)