جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 301 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 301

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 301 وفات کے بعد پہلے جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفہ مسیح الثالث (رحمہ اللہ) نے افتاحی تقریرفرمائی خلیفۃالمسیح جو آپ نے لکھے ہوئے Notes کی مدد سے فرمائی۔اور حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے فرمان زمانہ محمود کا زمانہ ہے" سے اس عاجز نے حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کولکھی ہوئی تقریر پڑھ کر سنانے والے خواب کی اصل تعبیر پالی۔۸۷۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کے خلیفہ ثالث بننے کے 21 سال پہلے کی الہی شہادت حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ذاتی معالج ومعتمد ساتھی حضرت مصلح موعود تحریر فرماتے ہیں۔جماعت احمد یہ 1955ء سے 1965 ء تک جس قدر تفرع سے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کی صحت یابی کے لئے دعائیں کرتی رہی اور صدقات دیتی رہی۔اُس کی مثال روئے زمین پر نہیں مل سکتی۔بار بار دعا کے لئے خاص تحریکات کی جاتی رہیں اور جب بظاہر حضور کو کامل صحت نہ ہوئی تو بعض لوگوں نے یہ گمان کیا کہ جماعت کی دعائیں قبول نہیں ہوئیں۔لیکن خالق کا ئنات خوب جانتا تھا کہ یہ دعائیں اور صدقات ضائع نہیں ہوں گے بلکہ یہ کسی نہ کسی رنگ میں اُس کی بارگاہ میں شرف قبولیت حاصل کریں گے۔اور وہ ایک دن ضرور اُن کا نتیجہ دکھائے گا۔اور دعا کرنے والوں پر خوب عیاں ہو جائے گا کہ ان کی