جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 273
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۴۔مکرم ڈاکٹرمحمد زبیر صاحب ایم بی بی ایس لارنس روڈ کراچی نمبر 3 آپ نے حضرت حضرت خلیفہ امسیح الثالث کولکھا۔273 مجھ کو تقریباً آج سے دو سال قبل یہ نظارہ دکھایا گیا تھا کہ لوگ جمع ہیں اور خلافت کے لئے آپ کا نام تجویز ہوا ہے۔میں نے صدق دل سے خلافت پر ایمان رکھتے ہوئے تار میں لکھ دیا کہ "Offer Baiat Whoever elected" میں چاہتا تھا۔لیکن اس وقت تک چونکہ انتخاب نہ ہوا تھا لکھنا مناسب نہ تھا کہ آپ کی بیعت کرتا ہوں۔۴۵۔مکرم صو بیدار عبدالمنان صاحب دہلوی افسر حفاظت خاص میں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ جھوٹی قسم کھا نا لعنتوں کا کام ہے۔خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر تحریر کرتا ہوں۔عرصہ دو سال قبل دیکھا کہ میں مسجد مبارک ربوہ میں شمالی دروازے سے داخل ہوا ہوں کیا دیکھتا ہوں کہ اندر بالکل نئی دریاں بچھی ہیں۔مسجد میں صرف حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلعت خلافت پہنے شمالی طرف تشریف فرما ہیں۔آپ کی پشت شمال کی طرف ہے۔سفید عمامہ اور سیاہ رنگ کی خلعت جس پر سفید ریشم سے کام کیا ہوا ہے جس سے کہ سیاہی پر سفیدی کھل رہی ہے۔عاجز آپ کے پاس آکر دونوں گھنٹے زمین پر ٹکا کر جھک گیا ہے۔حضرت میاں