جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 272 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 272

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے تقریریں نہیں سن سکا۔رات کو خواب میں دیکھا کہ 272 جیسے پہاڑوں کی کھوہ ہے۔جہاں بہت بڑا جلسہ ہوا رہا ہے اور جماعت کے بڑے بڑے علماء، تقریریں کر رہے ہیں۔اچانک آواز آئی کہ "اب امیر المومنین تقریر فرمائیں گے " میں شدت جذبات سے انتظار میں تھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب آکر کرسی پر بیٹھ گئے اور بڑی گرمجوشی سے ایک لمبی تقریر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔مکرمہ سنجیدہ بیگم صاحبہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر ڈیرہ اسماعیل خان خاکسارہ نے خواب دیکھا کہ حضرت سیدنا بشیر الدین محمود احمد خلیفه امسیح الثانی بروز جمعۃ المبارک وفات پاگئے ہیں۔ساری دنیا غمزدہ دکھائی دے رہی ہے۔میں نے دل میں کہا۔دن تو بڑ ا مبارک ہے کہ ہمارے حضور اس دن فوت ہو گئے اور ان کی جگہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو خلیفہ ثالث منتخب کیا گیا ہے۔حالانکہ مجھے یہ معلوم نہ تھا کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب حضور کے لڑکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔