جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 271 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 271

خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام 271 مندرجہ ذیل رویا میں نے حضرت خلیفہ امیج الثالث اور قمرالانبیاء مرزابشیر احمد صاحب کو بھی سنائی تھی۔دیکھا کہ کثرت سے احباب جماعت میدان میں جمع تھے اور وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف فرما تھے۔آپ مجمع میں سے مجھے اپنے ساتھ علیحدہ لے گئے اور قریشی عبد الغنی صاحب ( گلاس فیکٹری والے) کو بھی ساتھ لیا۔الگ لے جا کر دریافت فرمایا کہ "مرزا ناصر احمد صاحب کیسا کام کرتے ہیں؟ " ہم نے جواب دیا " بہت اچھا کام " پھر دوبارہ سہ بارہ یہی سوال فرمایا۔ہم نے یہی جواب دیا۔پھر حضور نے فرمایا کہ " ان کا نام ناصر احمد اس وجہ سے رکھا گیا تھا کہ یہ میرے جمال کا زمانہ تھا۔لیکن اب میرے جلال کا زمانہ شروع ہونے والا ہے۔آپ لوگ بتائیں کہ ان کا کیا نام رکھا جائے؟ حضور نے تین دفعہ سوال کیا۔لیکن میں نے کوئی جواب نہ دیا تیسری دفعہ سوال کرنے پر قریشی صاحب نے جواب دیا کہ "محمد اقبال رکھا جائے۔" حضور چشم پر آب ہو کر سجدہ میں تشریف لے گئے۔۳۲۔مکرم ناصر احمد صاحب پرویز نیشنل بنک کھیوڑہ ایک دفعہ خاکسار کی طبیعت بہت غمناک ہوئی کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی جوانی کی