جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 267 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 267

خلافت ثالثه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۳۶ مکرم جی ایم نذیر احمد صاحب آف بنگلور صدر کراچی نمبر 3 267 میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اور اسی پاک ذات کی قسم کھا کر مندرجہ ذیل خواب تحریر کر رہا ہوں۔جو آج سے قریباً چار سال پہلے کی ہے۔" دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے ایک سفید گتہ جو مندرجہ ذیل شکل کا تھا پیش کیا گیا۔جس پر یہ تحریر درج تھی۔جس کے الفاظ مجھے اب تک اچھی طرح یاد ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی اور مرزا ناصر احمد صاحب ان کا مقام بہت بلند ہے۔☆۔۔۔۔۔۔۔۳۷۔مکرم فضل الرحمن صاحب نعیم بی۔اے اتالیق منزل۔دارالصدر غربی ربوہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ہال ہے جس کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔اس میں کچھ لوگ بیٹھے ہیں۔میں باہر کھڑا ہوں۔اور بہت پریشان ہوں میں خواب میں ہال کا اندرونی نظارہ بھی دیکھ رہا ہوں۔میں نے دیکھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو دائیں