جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 266 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 266

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 266 مرزا ناصراحمد صاحب خلیفة المسیح الثالث بالکل اسی وجود اور لباس میں کھڑے ہیں۔جس میں میں نے حضور کو 1913ء میں ڈپٹی محبوب عالم صاحب ( مسلم ہائی سکول کے بانی) کی تحریک پر گوجرانوالہ میں تقریر کرتے ہوئے دیکھا تھا۔مجھے اب خواب کی پوری تفصیل یاد نہیں رہی۔لیکن یہ نہایت واضح طور پر یاد ہے کہ حضرت فضل عمر کا وجود مبارک حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ امسیح الثالث کے وجود میں ظاہر ہوا ہے اور ایسی حالت میں ہے کہ جیسے حضور جوانی کی حالت میں تھے۔۳۵۔مکرم شیخ فضل حق صاحب۔سبی بلوچستان میں اللہ تعالیٰ کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ یہ رویا میں نے دیکھا اور میری ڈائری میں درج ہے۔"28 جون 1959ء کو دیکھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی فوت ہو گئے ہیں اور حضور کا پوتا خلیفہ منتخب ہوا ہے۔ہزاروں کی تعداد میں احمدی جمع ہیں غالباً جمعہ کی نماز میں۔میں نے کسی سے پوچھا کہ حضور فوت ہو گئے ہیں۔مگر احمدی روئے تو نہیں ہیں۔اُس نے کہا کہ اتنے احمدی اگر رونے لگیں تو آسمان تک شور پڑ جائے گا۔یہ رویا میں نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مرحوم کولکھ کر بھیجی تھی۔