جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 261
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے اس کے بعد یہ ترقی ہوگی یہ ترقی ہوگی۔پھر آپ نے آگے چل کر بڑے جلالی رنگ میں فرمایا۔نَافِلَةٌ لَّكَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا۔261 پھر فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک پوتا ہوگا جو اس خدائی سلسلہ کو مقام محمود تک پہنچائے گا۔اس کے بعد آپ کے چہرہ مبارک کا فوکس میرے سامنے لایا گیا کہ یہ پوتا ہے۔میں نے فورا عرض کیا کہ یہ تو میاں ناصر احمد صاحب ہیں اور زبان سے الْحَمْدُ لِلَّهِ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظیم نکلا اور آنکھ کھل گئی۔" ۲۹۔مکرم محمد سعید صاحب احمدی پنشنز معرفت سعیدہ بیگم صاحبہ ڈسپنسر فاطمہ جناح زنانہ ہسپتال ملتان شہر میں نے 02 جنوری 57 ء اور 03 / جنوری 57 ء بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو خواب دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب حقیقۃ الوحی نئی چھپی ہے۔اور غالباً چوہدری عبداللطیف صاحب احمدی مالک پاونیئر الیکٹرک سنٹر سابق قائد خدام الاحمدیہ ملتان شہر حال قائد خدام الاحمدیہ علاقہ ملتان لائے ہیں۔میں بھی ہوں اور کئی اور دوست بھی ہیں۔حقیقۃ الوحی کو دیکھ کر ہم بہت ہی خوش ہوئے ہیں اور کتاب لے کر دیکھنی شروع کی ہے۔مگر بڑے اشتیاق سے۔حقیقۃ الوحی کا کاغذ اور جلد نہایت ہی شاندار ہے اور لکھائی نہایت عمدہ ہے۔کاغذ اور جلد کا رنگ نہایت ہی عجیب و دلکش اور نئے نمونہ کا ہے۔اور پہلے سے موٹی ہے یعنی تنظیم ہے۔ہم نے اس کو دیکھنا شروع کیا ہے اور ورق گردانی شروع کی ہے۔بہت سے کافی ورقوں کے بعد وحی کی بہت سی