جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 260 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 260

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے ۲۷ مکرم خواجہ ظہور الدین صاحب بٹ وکیل۔صدر جماعت احمدیہ گوجر خان ضلع راولپنڈی 260 1956 ء کے خلافت کے متعلق فتنہ کا ذکر کر کے لکھتے ہیں کہ میں روزانہ دعائیں کرتا تھا کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو فتنہ سے محفوظ رکھے۔انہی دنوں میں نے مندرجہ ذیل خواب دیکھا تھا۔جو میں حلفاً بیان کرتا ہوں۔" میں نے دیکھا کہ میں ایک سڑک کے کنارے کھڑا ہوں۔کسی نے آکر مجھے ایک اخبار کا پرچہ دیا جس میں درج تھا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی وفات پاگئے ہیں۔میں خواب میں بہت گھبرایا۔ساتھ ہی خیال آیا کہ ربوہ فوراً پہنچنا چاہئے۔صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی بیعت ہورہی ہوگی۔ان کی بیعت کرنی چاہئے اس کے بعد میں جاگ اُٹھا۔" ☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم عبد الغفار صاحب فوٹو سپیڈ کمپنی سابق امیر ضلع حیدرآباد۔حیدرآباد خاکسار نے دیکھا کہ ایک فرشتہ شکل بزرگ جن کا لباس نہایت سفید ہے۔جس میں سے نور کی شعاعیں نکل رہی ہیں۔فرش پر جلوہ افروز ہیں۔شکل حکیم عبد الصمد صاحب دہلوی رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت کچھ ملتی جلتی ہے۔لیکن حکیم صاحب بذات خود نہیں تھے۔وہ سورۃ جمعہ کی تفسیر بیان فرما رہے ہیں اور اس میں خلافت احمدیہ کے ہونے والے واقعات کا ذکر فرمارہے ہیں کہ