جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 252 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 252

خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 252 خلیفہ المسح الثانی وفات پاگئے ہیں اور حضرت مرزا ناصر احمد صاحب حضور کی جگہ خلیفہ بنے ہیں۔خواب ہی میں دل میں سوچ کر کہ حضرت صاحب اب ہمیشہ کے لئے ہم سے جدا ہو گئے ہیں اب ہم حضور کے خطبات کہاں سنا کریں گے بہت غمگین ہوا ہوں۔۱۶ مکرم ناصر احمد صاحب ابن مولوی غلام رسول صاحب معلم وقف جدید چک نمبر 37 جنوبی سرگودہا میں خدا کو گواہ ٹھہرا کر تم کھا تا ہوں کہ جو کچھ میں تحریر کر رہاہوں یہ صحیح ہے۔1943ء یا 1944ء میں خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی ایک پھوپھی زاد بہن تاج بی بی سے جو غیر احمدی ہیں۔مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سچے ہیں۔دیکھو اگر یہ جھوٹے ہوتے تو انہیں قبل از وقت ایک عظیم الشان لڑکے اور اس کی صفات کا کس طرح علم ہو جاتا ؟ جب میں انہیں یہ بات کہتا ہوں تو اس وقت میرے ہاتھ میں ایک کتاب جونئی اور صاف ستھری ہے اس میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی الصلح الموعود کی ایک خوبصورت فوٹو موجود ہے۔وہ دکھا کر میں کہتا ہوں کہ دیکھو جس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو قبل ازیں ایک عظیم الشان فرزند کی خبر خدا تعالیٰ سے ملی تھی۔ویسے ہی انہیں بھی ایک فرزند کی خبر قبل از وقت ملی تھی۔جب میں یہ فقرے بڑے جوش سے انہیں سناتا ہوں اور اُسی کتاب کی ورق گردانی کرتا ہوں جس میں مصلح موعود کی تصویر ہے تو وہاں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کی نہایت عمدہ تصویر سامنے آجاتی ہے۔میں کہتا ہوں دیکھو یہ لڑکا ہے جسے مصلح موعود نے قبل از وقت ہی دیکھا تھا۔