جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 209
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۶۵۔مکرم میاں مراد صاحب کا کشف آپ بیان کرتے ہیں کہ 209 " حضرت خلیفہ اول ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی وفات سے آٹھ روز پہلے میں پنڈی بھٹیاں سے بارہ میل کے فاصلہ پر موضع کوٹ شاہ عالم میں اپنے بھائی میاں احمد دین صاحب کی تیمارداری کے لئے گیا ہوا تھا۔میں نے 14 / مارچ 1914ء کو سحری کے وقت بیداری میں کشف میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ الاول ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی وفات ہو گئی ہے اور ان کی جگہ حضرت محمود خلیفہ ثانی مقرر ہوئے ہیں۔میں صبح پنڈی بھٹیاں واپس آ رہا تھا، کہ محبوب عالم مذکور سے جو غیر احمدی ہیں راستہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے؟ میں نے کہا۔ہاں۔اس نے پوچھا کس بات کا ؟ میں نے کہا یہ کہ حضرت خلیفہ اول ( اللہ آپ سے راضی ہو) کی وفات ہوگئی ہے اور حضرت محمود خلیفہ ثانی مقرر ہوئے ہیں۔کہنے لگے ہاں یہی خبر ہے لیکن آپ کو کس نے بتایا ؟ میں نے کشف سنایا۔تابعین اصحاب احمد از ملک صلاح الدین صاحب ایم اے جلد اول صفحہ 19) ☆۔۔۔۲۶۔مکرم عظیم سہرانی صاحب کی رؤیا آپ تحریر فرماتے ہیں۔مولوی محمد علی صاحب کے بھائی مولوی عزیز بخش صاحب کے ساتھ مجھے بہت ہی