جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 198 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 198

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 198 میں مجلس سے فارغ ہو کر گھر آیا۔کھانا کھا کر عشاء کی نماز ادا کر کے بستر پر لیٹ گیا۔تو میرے دل میں یہ خیال گذرا کہ مجھے حضور پر کامل ایمان ہے، کہ آپ خلیفہ المسیح الثانی اور مصلح موعود ہیں مگر اطمینان قلب کے لئے اللہ تعالیٰ سے دریافت کرلوں کہ آیا یہ واقعی اس کے مصداق ہیں۔میں اسی طرح سے اطمینان قلب کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے سوال کیا تھا۔اَرِنِى كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتی اور انہیں خدا تعالیٰ نے اطمینان قلب عطا فر مایا۔میں نے کہا خدایا جیسا کہ مامورمن اللہ کا قرآن شریف میں ذکر ہے اور مسیح موعود علیہ السلام کا بھی کیا کہیں قرآن مجید میں محمود ( خلیفتہ اسیح الثانی مصلح الموعود) کا نام بھی آیا ہے اگر تو محمود کا نام قرآن کریم سے دکھاوے تو میں سمجھوں گا کہ واقعی محمود بچے اور برحق خلیفہ اور مصلح الموعود ہیں۔اگر ہے تو مجھے آج ہی بذریعہ رویا قرآن کریم میں حضور کا نام دکھاوے۔تاکہ میرے لئے اطمینان قلب کا موجب ہو اور ایمان کامل نصیب ہو۔میں دعا کرتا ہوا سو گیا۔قریباً نصف شب گذرنے پر یا صبح کے قریب خواب میں کیا دیکھتا ہوں آواز آتی ہے۔" " محمود کا نام قرآن کے درمیان میں لکھا ہے" پھر اور بھی وضاحت سے آواز آتی ہے۔پندرھویں سیپارہ کا آخیر اور سوا ہو میں سیپارہ کے شروع میں پڑھو" اس پر میری آنکھ کھل گئی۔اُٹھ کر صبح کی نماز ادا کی۔بعد میں حافظ ابراہیم صاحب امام مسجد دار الفضل اور غالباً مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر سے میں نے دریافت کیا کہ قرآن میں کہیں محمود کا نام بھی آتا ہے تو انہوں نے بتایا کہ ہاں آتا ہے تب بعدہ میں نے قرآن شریف کھول کر دیکھا تو واقعی بعینہ آواز کے مطابق پایا۔جس سے مجھے حضور کی ذات بابرکات (خلیفہ المسح الثانی الصلح الموعود) پر یقین کامل ہو گیا۔کہ حضور واقعی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔میرا ایمان حضور کی خلافت اور مصلح الموعود ہونے پر اس قدر کامل ہو چکا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ کوئی