جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 173 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 173

خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 173 پہلے سورج کے سامنے بہت بادل ہیں دوسرے کے سامنے اس سے تھوڑے اور تیسرے کے سامنے دھواں سا ہے اور وہ بہت چمک رہا ہے۔اس خواب میں مجھے بتایا گیا پہلا سورج مسیح موعود، دوسرا نورالدین اور تیسرامحمود ہے۔بادل ان کی مخالفت ہے۔"۔عرصہ ڈیڑھ سال کا ہوا کہ میں نے خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا آپ بنگہ تشریف لائے ہیں میرے پاس بمبو کارٹ ہے میں نے حضور کا پاؤں اپنے کندھے پر رکھوا کر ٹمٹم میں سوار کرایا ہے۔جب میں نے یہ خواب دیکھا تو میرے پاس پھگواڑہ گاڑی تھی۔ٹمٹم نہ تھی۔میں نے خواب کے ایک حصہ کو پورا کرنے کے لئے فوراً پھگواڑہ گاڑی کو علیحدہ کردیا اور ٹمٹم بنائی۔ابھی ٹمٹم کا پائدان تیار بھی نہ ہوا تھا کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کا ٹھ گڑھ کو تشریف لے جانے کے لئے بنگہ آئے۔میں نے ٹمٹم جوڑی اور سوار کرانے کے لئے پائدان نہ ہونے کے باعث اسی طرح بیٹھ کر اور کندھے پر پاؤں رکھا کر آپ کو سوار کرایا۔جس طرح میں نے خواب میں مسیح موعود کو دیکھا۔فالحمد للہ" (الفضل 21 جولائی 1914ء) لده مکرم جناب قریشی حافظ محمد حسین ولد محمد اشرف صاحب ٹرپی ضلع امرتسر انڈیا "حضرت خلیفہ اسیح اوّل کا جس روز انتقال ہوا ہے۔اسی رات حالانکہ احقر کو قطعاً کوئی ہوا حالانکہ وفات کا علم نہیں تھا اور نہ ہی لاہوری فتنہ کی کوئی کسی قسم کی اطلاع تھی۔میں نے خواب میں دیکھا که آسمان پر درمیان آسمان کے یعنی عین سر پر چاند ہے اور اس کے گردا گرد بادل ہیں۔معا مجھے