جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 159
خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 159 میری خوابوں کا چونکہ بہت تجربہ تھا اس لئے وہ میری خوابوں کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔اب اللہ تعالیٰ سے اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ وہ آپ صاحبان کے دل میں اس کی عزت ڈالے۔اختلاف سے باز آؤ اور اس آیت وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَّلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمُ بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا اور آیت إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَ هُمُ الْعِلْمُ پر خوب غور کرو، اور خدا سے ڈرو۔" ( الفضل 25 / مارچ 1914ء) ۳۱۔حضرت فیروز الدین صاحب قادیانی مغل پورہ لاہور کا ایک خواب آپ فرماتے ہیں۔" میں قادیان کا قدیمی باشندہ ہوں خادم نے 1902ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی۔1908ء میں جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وصال ہوا تو حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اسیح الاوّل (اللہ آپ سے راضی ہو) کے دست مبارک پر بیعت کی۔خادم 12 ستمبر 1912ء سے 31 دسمبر 1917ء تک کائنتھال متصل تحصیل دسو بہ ضلع ہوشیار