جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 142 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 142

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 142 نبی کریم کی زیارت ہے۔پہلے میں زیارت کروں گا۔تو وہ مجھے ایک بہت وسیع کمرہ میں لے گیا۔جو نہایت خوبصورت فرش سے آراستہ تھا۔کمرہ کی مغربی طرف جہاں مسجد کا محراب ہوتا ہے۔دیوار کے پاس ایک چار پائی ہے جس پر ایک شخص سو یا ہوا ہے اور اس کا تمام بدن ایک چادر سے ڈھکا ہوا ہے۔سرہانے کے قریب دیوار میں ایک طاق ہے۔اس میں دو صراحیاں سرد پانی کی رکھی ہیں اور دو گلاس پڑے ہیں سرہانے کی طرف ایک ضعیف العمر پرانے فیشن کا مولوی کھڑا ہے۔سفید ریش چارپائی کے ارد گر د حلقہ باندھ کر بہت لوگ بیٹھے ہیں اور درود شریف پڑھ رہے ہیں۔وہ عرب مجھے کہتا ہے کہ دیکھو یہ نبی کریم کی نعش ہے اور یہ لوگ درود پڑھ رہے ہیں تم بھی بیٹھ جاؤ اور درود شریف پڑھو۔چار پائی کی پائینتی کی طرف تاکہ آپ کا منہ مجھے نظر آ سکے بیٹھ گیا ہوں اور دل میں کہتا ہوں کہ یہ بات تو مشہور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کبھی شیطانی نہیں ہوتی۔درود شریف رو رو کر پڑھتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ الہی ایک دفعہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت ہو جاوے۔اتنے میں چہرہ مبارکہ سے کپڑا اُترا اور آپ نے پانی مانگا۔اُس پرانے فیشن کے مولوی نے گلاس میں دو چار گھونٹ پانی دیا اور پھر گلاس رکھ دیا۔پھر آپ نے آنکھ کے اشارہ سے مجھے بلایا۔میں قریب گیا اور چار پائی کی پٹی پر دونوں ہاتھ رکھ کر پلنگ پر جھک کر کھڑا ہو گیا۔تو آپ نے آہستہ سے فرمایا کہ مجھے بہت پیاس ہے۔اور یہ شخص مجھے پانی میں کوئی ایسی دوائی ملا کر پلاتا ہے کہ جس سے نہ تو میری پیاس بجھتی ہے اور نہ میں زندہ ہوتا ہوں۔تم اگر مجھ کو پانی پلاؤ تو میں سیر ہوکر زندہ ہو جاؤں۔میں نے اُس شخص کی آنکھ بچا کر گلاس بھر پانی پلا دیا تو آپ نے پہلو بدلا ، اور فرمایا دیکھو اب زندگی کے آثار شروع ہو گئے ہیں۔میں نے پھر رو کر عرض کیا۔یا رسول اللہ احمدیوں کی حالت بہت کمزور ہے امداد کرو۔یا رسول اللہ اسلام سخت تنزل میں ہے۔اس کے لئے دعا کرو۔یا رسول اللہ میرے والدین کے لئے دعا کرو۔یارسول اللہ میری نجات کے لئے شفیع بنو۔فرمایا ! تمہاری دعائیں قبول ہوگئیں۔