جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 138 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 138

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 138 ہے اس کے ساتھ انگور کا پھل لگا ہوا ہے مگر پھل اس کثرت سے ہے کہ درخت گو یا بیچ میں دبا ہوا ہے اور پھل کا ایک سرا زمین سے لگا ہوا ، اور دوسرا سرا آسمان تک پہنچتا ہے اس درخت اور اس کثرت سے اس کے پھل کو دیکھ کر دل میں نہایت فرحت ہوئی۔تفہیم یہ ہوئی کہ یہ درخت جناب حضرت فضل عمر خلیفہ ثانی کا وجود باجود ہے اور پھل اس حضرت ممدوح کی برکات ہیں جو خدا کے فضل سے محیط عالم ہونگی۔واللہ اعلم بالصواب" (الحکم 21 رجون1914ء) ۱۶۔محترم فتح محمد خاں صاحب کا ایک رؤیا محترم مع محمد خان صاحب مولوی فاضل گولڈ میڈلسٹ پلنگ پور ضلع گوجرانوالہ نے ایک خط سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں تحریر فرمایا: " پیارے آقا! خاکسار 1892ء سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا (رفیق) ہے تقریباً25 یا26 برس کا عرصہ ہوا ہے۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے گھر موضع چنگن ضلع لدھیانہ میں چارپائی بچھی ہوئی ہے جس کا سرہانہ کعبتہ اللہ اور پائینی مشرق کی طرف ہے اس پر آپ رونق افروز ہیں۔آپ کا منہ قطب کی طرف ہے آپ کی شکل نہایت روشن اور خوبصورت ہے۔میں آپ کے چہرہ کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم آگئے۔حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم آگئے۔اپنی بیوں کو کہتا ہوں کہ اعلیٰ درجہ کی باسمتی پکاؤ۔اسی خوشی میں باہر اپنے بھائیوں کو بلانے کے لئے چلا گیا ہوں کہ آؤ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی