جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 112 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 112

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۴۔ایک ہندو کی خواب 112 " حضرت مسیح موعود علیہ السلام کہتے ہیں کہ دو شخصوں کی خوابوں کو آپس میں ملا کر دیکھ لو۔اگر مل جائیں تو وہ بچی ہوں گی۔لیکن ہمارے متعلق دو کو نہیں بلکہ سینکڑوں کو آئیں۔پھر ان لوگوں کو آئی ہیں جو ہمارا نام بھی نہ جانتے تھے حتی کہ ہندوؤں کو بھی آئی ہیں۔چنانچہ ایک ہندو نے خواب میں دیکھا کہ " میں اور حضرت صاحب گھوڑوں پر سوار جارہے ہیں اور میرا گھوڑا آپ سے آگے ہے۔" اور مجدد صاحب سر ہندی کے تجربہ سے ظاہر ہے کہ مامور سے اس کے مرید کے گھوڑے کے آگے ہونے کی تعبیر اس مرید کا اس کا جانشین بننا ہوتا ہے۔انہوں نے بھی دیکھا تھا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آگے جارہا ہوں۔اس پر جب اعتراض ہوا کہ کیا تمہارا درجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بڑا ہے۔تو انہوں نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ جو خدمت پر مامور کیا جاتا ہے وہ آقا کے آگے ہی چلا کرتا ہے تو یہ خواب ایک ہندو نے دیکھی۔اس کو اس بات کی کیا خواہش ہو سکتی تھی میں خلیفہ بنوں یا نہ بنوں۔پھر اگر حدیث النفس ہی ہوتی تو وہ مجھے گھوڑے پر سوار نہ دیکھتا بلکہ یہ کہتا کہ تم کو میں نے خلیفہ بناہوادیکھا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اسے مثالی رنگ میں دکھا کر بتلا دیا کہ یہ حدیث النفس نہیں ہے۔" (حقیقة الرؤیا از انوار العلوم جلد 4 صفحہ 129-128)