جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 111 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 111

خلافت ثانیه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے۔111 نبوتوں کی برکات آپ کے ساتھ جمع ہیں۔( مفہوم اس کے قریب قریب تھا) میں نے خلافت کے پہلے تین ماہ میں اس قسم کی خوا ہیں جمع کرائی تھیں۔پانچ سو سے زیادہ تھیں۔اور پھر ہر سال ایسے لوگوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔" ( خطبات جمعہ جلد نمبر 11 صفحہ 224-223)۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عرب کی خواب حضرت مصلح موعود نے 09 / دسمبر 1914 ء کو درس القرآن سے پہلے یہ رویا سنائی۔" یہاں ایک عرب رہتا ہے اس نے بھی آج ہی اپنی خواب لکھ کر مجھے دی ہے اور وہ یہ کہ میں کہیں جارہا ہوں اور چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے اور کوئی جگہ خالی نہیں۔ہر طرف سے شعلے اٹھ رہے ہیں مجھے دو خوبصورت آدمی ملے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ تو کدھر جارہا ہے جہاں تو بیٹھا ہوا تھا میں بیٹھ جا۔انہوں نے مجھے ایک قرآن اور ایک سیب دیا ہے اور کہا کہ جاؤ یہ سیب خلیفہ اسیح کو دے دو۔اور اسے اسباب میں لپیٹ کر رکھ دو تا کہ خشک نہ ہو جائے۔" (الفضل 13 دسمبر 1914ء)