جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 110
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 110 مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ماسٹر فقیر اللہ صاحب کی خواب ایک دو نہیں ، دس ہیں نہیں ، کم از کم ہزار کے قریب ایسے لوگ ہیں جن میں احمدی اور غیر احمدی ہندو عیسائی شامل ہیں کہ ان کو رویا کے ذریعہ یا تو پہلے یا میری خلافت کے دوران میں اس خلافت کا پتہ معلوم ہوا۔ان میں سے ابھی تک بعض ایسے ہیں جو جماعت میں شامل نہیں ہوئے۔ان سے شہادت کی جاسکتی ہے۔جیسے ماسٹر فقیر اللہ صاحب غیر مبائع ہیں۔انہوں نے دیکھا کہ میں خلیفہ ہو گیا ہوں۔انہوں نے خود بیعت نہ کی اور جب پوچھا گیا کہ آپ بیعت کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے کہا میری خواب درست ہوگئی ہے باقی مجھے یہ نہیں کہا گیا تھا کہ میں بیعت بھی کروں۔" خطبات جمعہ جلد نمبر 11 صفحہ 223) مکرم ڈاکٹر عبداللہ صاحب کی خواب اسی طرح ڈاکٹر عبد اللہ صاحب جو میرے ایک فیصلہ پر ناراض ہوکر نظام سلسلہ سے الگ ہو گئے ہیں انہوں نے غالباً 1923ء میں جب کہ میں لا ہور گیا تھا۔سنایا کہ باوجود اس کے کہ مجھے خرچ کی تنگی تھی۔میں اس لئے ساتھ چلا ہوں کہ مجھے خواب میں بتایا گیا تھا کہ گویا تمام