جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 84
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کی حیرت انگیز پیشگوئیاں خدا تعالیٰ عظیم الشان کام لے گا: مکرم ملک غلام فرید صاحب بیان کرتے ہیں کہ 84 ایک دفعہ مولوی عبدائی صاحب حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے پاس بیٹھے تھے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے مولوی عبدالحی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔" بچے تم مجھے پیارے ہو بہت پیارے بہت پیارے مگر محمود ہمیں تم سے بھی بہت زیادہ پیارا ہے۔" یہ واقعہ درس کے وقت کا ہے۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسح اول کے پاس حضرت خلیفتہ اسی الثانی کی کوئی شکایت کی گئی۔والدہ صاحبہ کہتی ہیں کہ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ محمود کی کوئی کتنی شکایتیں ہمارے پاس کرے۔ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہمیں تو اس میں وہ چیز نظر آتی ہے جو ان کو نظر نہیں آتی۔یہ لڑکا بہت بڑا بنے گا اور اس سے خدا تعالیٰ عظیم الشان کام لے گا۔"۔لمبی عمر خلافت کرے گا : ( الفضل 02 ستمبر 1956ء) حضرت خلیفہ المسح الاول نے خطبہ جمعہ 14 جنوری 1910ء میں فرمایا: ایک نکتہ قابل یا د سنائے دیتا ہوں کہ جس کے اظہار سے میں باوجود کوشش کے رک نہیں سکا۔وہ یہ کہ میں نے حضرت خواجہ سلیمان رحمتہ اللہ علیہ کو دیکھا۔ان کو قرآن شریف سے بڑا