جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 83
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 83 جواب میں سیٹھ صاحب نے مفصل خط لکھا۔جو شیخ صاحب نے معدہ اپنے خط کے سید غلام حسین صاحب کو بھجوادیا۔اور سید صاحب نے معہ اپنے عریضہ کے ہر دو خطوط حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خدمت میں ارسال کر دیئے۔ان خطوط میں سیٹھ صاحب کی جس روایت کا ذکر ہے وہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خلافت کی حقانیت پر ایک زبردست شہادت ہے کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ رفقاء مسیح موعود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد حیات میں ہی حضور کو الہام الہی مظهــر الـحـق والعلاء كان الله نزل من السماء کا مصداق یقین کرتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اس الہام کا مصداق آپ کو ہی سمجھتے تھے اور چونکہ یہ الہام مصلح موعود کے متعلق ہے اس لئے اس سے یہ امر بھی ثابت ہو گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کو ہی مصلح موعود یقین کرتے تھے۔الفضل قادیان 30 نومبر 1938ء)