جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 78 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 78

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے - 1 + نے فرمایا: 78 حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک گھنٹہ ہوا ہوگا ہم نے دیکھا کہ والدہ محمود قرآن شریف آگے رکھے ہوئے پڑھتی ہیں۔جب یہ آیت پڑھی۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًاه (النساء: 70) ترجمہ: اور جو بھی اللہ کی اور اس رسول کی اطاعت کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن اللہ نے انعام کیا ہے یعنی نبیوں میں سے ،صدیقوں میں سے ،شہیدوں میں سے اور صالحین میں سے اور یہ بہت ہی اچھے ساتھی ہیں۔جب اُولئِكَ پڑھا تو محمود سامنے آکھڑا ہوا۔پھر دوبارہ اولیگ پڑھا تو بشیر آ کھڑا ہوا۔پھر شریف آ گیا۔پھر فرمایا جو پہلے ہے وہ پہلے ہے۔" ( تذکرۃ المہدی مصنفہ پیر سراج الحق حصہ 2 جدید ایڈیشن صفحہ 274) ا۔ایک روایت۔ایک امانت : حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ تحریر فرماتی ہیں۔" احتیاط کا پہلو مد نظر رکھنا سمجھیں یا میری کمزوری بوجہ حالات جانیں بہر حال یہ روایت جو میں تحریر کر رہی ہوں کبھی اب آکر ایک آدھ بار کسی عزیز کو سنانے کے علاوہ میری زبان پر نہیں آسکی۔چند سال ہوئے ایک کاپی میں نوٹ کر لی تھی کہ زندگی کا اعتبار نہیں میرے ساتھ ہی نہ رخصت ہو جائے۔اول ایام حضرت مسیح موعود کی حیات میں اور پھر حضرت خلیفہ اول کی حیات