جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 726 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 726

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 726 جو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ کا وجود تھا اور ساتھ ہی آواز آئی "مرزا مسرور احمد " اس کے ساتھ ہی ہوش میں آگیا اور میرے سامنے اسی طرح لوگ بیٹھے ہوئے تھے جس طرح کہ پہلے بیٹھے ہوئے تھے۔تاریخ تحریر 16 نومبر 2005ء) ۲۵۰ مکرم ناصر احمد مجوکہ صاحب قاسم روڈ ملتان کینٹ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے بطور خلیفہ امسح انتخاب کے وقت جبکہ MTA پر ابھی میں نے آپ کو نہیں دیکھا تھا کہ مجھے آنحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گئی۔اس زیارت کے بعد میں نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو MTA پر دیکھا اور جو نہی آپ نے اپنی آنکھیں اوپر اٹھا ئیں اور کیمرہ نے Close up لیا تو مجھے بجلی کے کرنٹ کی طرح جھٹکا لگا کہ آپ کی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں گہری مماثلت تھی (اگر چہ بناوٹ مختلف ہے ) اس کا اظہار میں نے اسی وقت بیت الاحمدیہ ملتان کینٹ میں موجود احباب سے کر دیا تھا۔( تاریخ تحریر 2 دسمبر 2004ء)۔۔۔۔۔۔۔