جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 725 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 725

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے : رویا، جگہ سے پیچھے آ گیا تا کہ حضور کے باہر نکلنے کے لئے راستہ صاف ہو جائے۔725 حضور باہر احباب جماعت کی طرف بڑھے تو ایک بار پھر مجھ سے ملے اور ٹھہر کر مجھے کچھ ہدایات دینے لگے جن میں سے ایک ہدایت مجھے یاد ہے۔حضور نے فرمایا کہ آپ نگر پارکر میں رہتے ہیں آپ وہاں پر اس طرح کام کریں کہ ہندؤں میں نو مبائعین لڑکوں کو مرکز بھیجیں اور ان کو وقف کرائیں۔اس پر میں نے کہا حضور اس پر تو میں عمل کر رہا ہوں اس سال بھی میں نے دو نو مبائعین کو (جو کہ ہندؤں سے آئے ہیں ) وقف جدید معلمین کلاس میں بھیجا ہے اور وہ پڑھ رہے ہیں۔اس پر حضور نے خوش ہو کر فرمایا یہ تو بہت اچھی بات ہے۔اس تعداد کو مزید بڑھائیں۔میں نے اسی وقت نیند سے بیدار ہو کر اپنی اہلیہ کوخواب سنادی تا کہ وہ گواہ بن جائے۔( تاریخ تحریر یکم مئی 2003ء) ۲۴۹ مکرم سید خالد احمد شاہ صاحب ناظر مال خرچ ربوه خاکسار نے خواب تو نہیں دیکھا لیکن انتخاب خلافت کے موقعہ پر اللہ تعالیٰ نے جو راہنمائی فرمائی وہ خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر بیان کر رہا ہوں۔خلافت کے انتخاب کے موقعہ پر خاکسار نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ میاں! اس بات پر تو ہمارا یقین ہے کہ خلیفہ تو بنا تا ہے لیکن ووٹ ہم نے دینا ہے ہوسکتا ہے دل میں خیال رہے کہ اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا ہے اس لئے راہنمائی فرما کہ کون خلیفہ ہوگا۔عین اسی وقت میری نگاہوں سے ہر چیز اوجھل ہوگئی حتی کہ اپنے وجود کا بھی احساس نہ رہا صرف ایک وجود نظر آیا