جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 724 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 724

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 724 منتخب ہوئے ہیں۔میں نے انہیں پوچھا کہ میں اب انہیں کیسے مخاطب کروں۔انہوں نے جواب دیا خلیفہ اسیح الخامس کہہ کر۔لفظ خامس کے بارہ میں بعد میں میں نے مولوی صاحب سے دریافت کیا کیونکہ مجھے عربی کا بالکل معمولی علم ہے اور میری مادری زبان تامل ہے۔انہوں نے خواب میں مجھے کہا کہ حضرت فضل عمر خلیفہ منتخب ہوئے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ گاڑی پر سفر کر رہے ہیں اور ابھی لندن نہیں پہنچے۔مولوی منیر صاحب نے خواب میں ہی مجھے کہا کہ تین دوسرے افراد کے نام پیش ہوئے ہیں۔مگر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا انتخاب بطور خلیفتہ اسیح الخامس ہوا ہے۔( تاریخ تحریر 23 را پریل 2003ء) مکرم افتخار احمد شاکر صاحب۔انچارج معلمین نگر پارکرسندھ خلافت خامسہ کے انتخاب سے چند گھنٹے قبل مورخہ 23 اپریل کی رات 11 بجے میں نے خواب میں دیکھا کہ ربوہ میں خلافت کے انتخاب کے چار پانچ کونٹر بنے ہوئے ہیں۔ہر ایک کونٹر پر ایک ایک آدمی کھڑا ہے ان میں دو آدمی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے ہیں اور باقی دو کو میں نہ پہچان سکا۔بائیں طرف پہلے کونٹر پر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کھڑے ہیں اور کونٹر کے باہر میں اس انتظار میں کھڑا ہوں کہ کس کے بارے میں اعلان ہوتا ہے تھوڑی دیر بعد اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو خلیفہ منتخب کیا جاتا ہے۔اس اعلان کے فورا بعد سب سے پہلے میں نے حضور کو مبارک باددی اور مصافحہ کیا۔اور اپنی