جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 713 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 713

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 713 حضور اقدس کے سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے ناخن پر ایک کالا نشان ہے جس کو ہم سب نے بھی دیکھا۔( تاریخ تحریر 04/اکتوبر 2004ء) ۲۳۳ مکرم خالد سمیع چوہدری صاحب گلشن اقبال غربی کراچی میں خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلفیہ بیان لکھ رہا ہوں جو کہ میری کیفیت خلیفہ اسح الخامس کے انتخاب کے دوران بمقام بیت الفضل لندن نماز مغرب اور عشاء تھی۔وہ کچھ اس طرح سے تھی۔نماز مغرب وعشاء جمع کی گئی اور اس کے بعد ہم تمام افراد جماعت اس طرح سے صفوں میں بیٹھ گئے اور نئے خلیفہ المسیح کے انتخاب کا انتظار کرنے لگے۔هر آن درود شریف کا درد اور ساتھ یہ بھی دعا کر رہا تھا کہ اے خدا آنے والا ہر طرح سے جانے والے خلیفہ کا نعم البدل ہو۔کہ انتخاب کے اعلان سے چند لمحے پہلے میری نظر آسمان پر تھی تو میں نے دیکھا کہ میری پیٹھ کی طرف سے ایک ستارہ ٹوٹا اور کافی دور تک نظر آیا اور قبلہ رخ جا کر اس کی روشنی ختم ہوگئی۔اس نظارہ کو دیکھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش کی جو نشانیاں بتائی گئی تھی کہ ان کی پیدائش پر بہت سارے ستارے آسمان سے ٹوٹیں گے تو دل کو ایک طرح سے یہ تسلی ہوگئی کہ انشاء اللہ آنے والا خلیفہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خصوصیات کا مظہر ہوگا۔اس کے چند منٹ بعد مائیک سے جناب مولانا راشد صاحب کی آواز آئی کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے خلیفہ کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب