جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 652
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے ۱۶۳ مکرم مقصود احمد صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ سانگھڑ 652 جب حضرت خلیقه امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات ہوئی تو اسی رات اللہ تعالی نے میرے دل میں ڈالا کہ حضرت صاحب کے بعد موجودہ ناظر اعلیٰ میاں مسرور احمد صاحب خلیفہ ہوں گے۔جب صبح کی نماز کے لئے میں اور معلم صاحب اور ہمارے ایک بڑے بھائی چوہدری بشیر احمد صاحب نلکے پر وضو کر رہے تھے تو میں نے ان کو کہا کہ حضرت صاحب کے بعد میاں مسرور صاحب خلیفہ ہوں گے تو وہ بڑے حیران ہوئے اور پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا تو میں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ بطور خلیفہ، حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہی منتخب ہوں گے۔۔*۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 12 /نومبر 2005ء) ۱۶۴۔مسز نصرت ممتاز صاحبه ملک زوجہ نسیم احمد شاہد صاحب منڈی بہاؤالدین حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات والے دان منڈی بہاؤ الدین میں خدام وانصار کا اجتماع ہورہا تھا کہ میرے بیٹے نے اطلاع دی کہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) انتقال فرما گئے ہیں۔یہ سن کر میں رونے لگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنے لگی کہ اے اللہ تعالیٰ بتا کہ اب خلیفہ وقت کون بنے گا۔تو میرے کان میں تین دفعہ یہ آواز آئی میں کہ ابن منصور، ابن منصور، ابن منصور