جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 607
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے 607 دفاتر صدر انجمن احمدیہ میں جو نیا کار پورچ بنایا گیا ہے کی مشرقی جانب کھڑا ہوں۔آپ کا چہرہ مبارک مشرق کی طرف اور میرا مغرب کی طرف ہے۔آپ نے پینٹ شرٹ اور سر پر جناح کیپ پہنی ہوئی ہے۔آپ میرے ساتھ کوئی بات کر رہے ہیں، میں آپ کے ساتھ منہ اوپر کر کے بات کر رہا ہوں کیونکہ آپ کا قد بہت لمبا ہے۔میں حالت خواب میں سوچتا ہوں کہ آپ کا قد اتنا لمبا تو نہیں تھا ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ آسمان سے سفید روشنی چمکتی ہے جو آہستہ آہستہ نیچے کی طرف آتی ہے اور فٹ بال کی طرح گول ہو کر گھومتی ہوئی نیچے آتی ہے اور آپ کے چہرہ مبارک میں جذب ہو جاتی ہے۔پھر دوبارہ آسمان پر سفید رشنی چمکتی ہے اور پہلے کی طرح عمل کرتی ہے اور آپ کے چہرہ مبارک میں جذب ہو جاتی ہے۔اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اور یہ وقت صبح کی اذان کا تھا۔اس خواب کا ذکر میں نے ناظر امور عامہ محترم ملک خالد مسعود صاحب سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) کو اپنا خواب لکھو لیکن ہمت اور حوصلہ پیدا نہیں ہو رہا تھا۔بعد میں انہوں نے مجھ سے دوبارہ پوچھا کہ کیا تم نے اپنا خواب حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کو لکھا ہے تو میں نے کہا کہ ابھی نہیں لکھا جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ "ایسے خواب خلیفہ وقت کی امانت ہوتے ہیں " تم یہ خواب حضور کو ضرور لکھو۔( تاریخ تحریر 26 مئی 2003ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔