جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 580 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 580

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 580 خواب میں حضرت اقدس مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کا اپنی خادمہ کو جو دوسری دو خادماؤں سے چھوٹی ہے اور پنجابی میں " تیجی " فرمانا یہ بتاتا ہے کہ حضور کو جو خادمہ پیاری ہے۔دراصل یہ بتانا ہے کہ صاحبزادہ ناصر احمد صاحب اور صاحبزادہ طاہراحمد صاحب کی طرح صاحبزادہ مسرور احمد صاحب بھی آپ کے فرزند ہیں اور اسی طرح خدمت گزار ہیں جس طرح پہلے دونوں تھے! الحمد للہ یوں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی خلافت بھی حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ کی خدمت کا تسلسل ہے۔تاریخ تحریر 03 اکتوبر 2003ء) ۸۸ مکرم محمد سلیم صاحب نمک منڈی راولپنڈی گزشتہ سال خاکسار بیمار تھا تو میں نے خواب میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) سے ملاقات کی اور اپنے دونوں بیٹوں کی بھی ملاقات کروائی اور خواب میں حضور ( رحمہ اللہ ) سے دوا بھی تجویز کروائی جسے بعد میں خاکسار نے استعمال کیا اور فائدہ بھی اٹھایا۔بالکل اسی طرح سے جس طرح میری خواب میں حضور سے ملاقات ہوئی تھی۔گزشتہ سال بیت المبارک میں میری حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی اور بچوں کا تعارف کروایا۔اب دعا کے دوران خدا تعالیٰ نے یہ تعبیر کھول دی کہ ایک سال قبل آپ کو خلیفتہ المسیح منتخب کر کے نظارہ کر واد یا تھا۔( تاریخ تحریر 20 جولائی 2004ء)